معروف پاکستانی اداکارہ کا قتل؛ ملزمان گرفتار

(قدرت روزنامہ)پشاور میں نامور رقاصہ صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لےکر تفتیش شروع کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا ہے۔ قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا ، تاھم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ صبا گل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون پارٹی کے بہانے اسے قاتل تک لیکر گئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جلد ہی مرکزی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا ۔

صبا گل قتل کی ایف آئی آر اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ خزانہ میں درج کی گئی ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

49 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

57 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

1 hour ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 hour ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago