توشہ خانہ کیس میں متعصّبانہ فیصلہ‘ پاکستان تحریک انصاف نے متعصب جج ہمایوں دلاور کا متعصبانہ فیصلہ مسترد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا نہایت متعصّبانہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف نے متعصب جج ہمایوں دلاور کا متعصبانہ فیصلہ مسترد کردیا
فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا،متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا،
تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں ایک متعصب اور اخلاقی ساکھ سے محروم جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی، تعصب کی سیاہ پٹیاں آنکھوں پر باندھ کر ٹرائل چلانے والے جج نے مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا،
سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے، ناقص، مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کیخلاف شرمناک یلغار کی گئی،
ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے، قوم کے مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کیخلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، فسطائیت کو میسّر عدالتی پناہ اور بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے- ترجمان تحریک انصاف

. .

متعلقہ خبریں