ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،پولیس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوگرفتار کرنے کے بعد براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، قانون نافذ کرنے ادارےکسی بھی غیر قانونی حرکت کو روکنے کے لیے تیارہیں۔
قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے-پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد لے جایاجائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا۔
اس حوالے سے نگران وزیرا طلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ سڑک اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس کا سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رابطہکر لیا گیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں رکھے جانے والے سیل کی تیارکی جارہی ہے،