ماہرین کا خیال ہے کہ ایم ایس سی آئی کے اس فیصلے سے عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا، عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس طاہر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان کی قدر میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی قدر 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد پر پہنچ جائے گی، جس کا فائدہ پاکستانی کمپنیوں کو ہوگا اور اس طرح غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے . سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، گزشتہ 6 ہفتوں میں غیر ملکی کارپوریٹس نے 27 ملین ڈالر کی خریداری کی ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) مورگن اسٹینلے نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا . مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس کے علاوہ مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی، انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر مینوفیکچرر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں