پنجاب اور اسلام آباد پولیس بہتر تفتیش میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس بہتر تفتیش میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہے۔سپریم کورٹ میں پولیس آرڈر 2002ء کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام آئی جیز اور پراسیکیوٹرز پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع ہو جاتے ہیں ۔ پراسیکیوشن کے عدالتوں میں ناقابل قبول شواہد پیش کرنے سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔ پولیس تفتیش میں کمزوریاں ہیں، جس کا ملزمان کو فائدہ ملتا ہے ۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سندھ نے علیحدہ سے خصوصی تفتیشی ونگ قائم کیا ہے۔ سندھ پولیس کا اقدام قابل ستائش ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس نظام کو کچھ بہتر کیا گیا ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کے لیے ابھی ایسے اقدامات نہیں کیے۔ پنجاب اور اسلام آباد دونوں پولیس نظام بہتر بنانے میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں۔
دوران سماعت وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہو چکی، نگراں حکومت سے ہدایات کے لیے مہلت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

وقت پورا ہونے پر بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم…

3 mins ago

بلدیاتی انتخابات 2025ء میں ہونے کا امکان ، مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال اور فعال…

9 mins ago

پونٹنگ اور فلاور کے بعد ایک اور معروف سابق کرکٹر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

کینبرا (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر نے بھی…

27 mins ago

بیشکیک سے آنے والے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی…

43 mins ago

سابق انگلش کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کرکٹر گریم سوان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور…

46 mins ago

مرغی کا گوشت مزید سستا، فی کلو قیمت 400روپے سے کم ہو گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چکن کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 46…

53 mins ago