جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ
فیصل آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ کیا ہے۔نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جڑانوالہ پہنچ گئے، جہاں انہیں دانش اسکول میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اقلیتی برادری کے متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کرسچن کالونی کا دورہ، متاثرین سے ملاقات بھی کی pic.twitter.com/IkUXTHMxZB
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) August 19, 2023
علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے سانحے میں متاثر ہونے والے چرچ اور گھروں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔