علی وزیر اور ایمان مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کی وضاحت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا ہے، دونوں ملزمان پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے ہیں۔ گرفتاری کا عمل ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔