حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع


لاہور(قدرت روزنامہ) نو مئی گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔