انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے اضافی ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس ہوگا، نگران وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس ہنگامی اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں میں ریلیف دینے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔