نواز شریف اس الیکشن میں وطن واپس نہیں آئیں گے، بڑا دعوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 25کیسز کی ضمانتیں خارج ہو چکی ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دسائفر کا کیس بھی درج ہو چکا ہے، جب یہ فیصلہ تعاصب سے بھر پور ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی سزا کیوں بھگت رہے ہیں، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی ابزرویشن دی۔
پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس الیکشن میں نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم حکومت نے جاتے جاتے مردم شماری پاس کی۔ مردم شماری پاس ہونے سے نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا آئینی ضرورت ہے۔پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کا 11ماہ ٹرائل چلا، جج نے وارنٹ نکالے کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیس سے 11ماہ بھاگتے رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایک جج اس لیے کیس چھوڑ گیا کہ یہ عدالتوں پر حملہ کرتے ہیں، کچھ لوگ صرف عدالت کا ماحول خراب کرنے کیلئے آتے تھے۔