پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے، لاہور ہائیکورٹ، نیب کو ایک گھنٹے کی مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس میں جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں، پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، عدالت نے ایک گھنٹے میں پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں،حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے،پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،عدالت نے ایک گھنٹے میں پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں