صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدترین لوڈشیڈنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے صارفین شدید گرم موسم میں خوار،کیسکو حکام بالخصوص ڈویژنل ایس ڈی اوزبے خبر،کیسکو کمپلین سیل والے نمبر بھی نہیں اٹھاتے، اسپنی روڈ پر اہل علاقہ نے روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا . تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں پشتون آباد،سیٹلائٹ ٹاؤن،کاکڑ،کالونی،شہباز ٹاؤن،موسیٰ کالونی،سریاب روڈ،عبداللہ ٹاؤن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کوشدید گرمی کے موسم میں سخت مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں کاکہناہے کہ دو ماہ میں کئی مرتبہ ٹرانسفارمرز خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ 20گھنٹے سے بجلی غائب ہے اوردوسری جانب ہر گھنٹے میں محض 20 منٹ بجلی سپلائی کی جاتی ہے جسکی بارہا کیسکو کے علاقہ ایکسئین ایس ڈی او کو شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے کیسکو کے عملے نے ملی بھگت کرتے ہوئے رہائشی علاقے کے ٹرانسفارمر سے کمرشل سیکٹر کو بھی لوڈ دیا ہوا ہے جسکی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر خراب رہتا ہے جبکہ ستم طریفی یہ ہے کہ کیسکو کمپلین سیل والے نمبر بھی نہیں اٹھاتیاہل علاقہ نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مذکورہ علاقے کا ٹرانسفارمر منظور کرکہ کیسکو کو دیا تاہم ذرائع کے مطابق کیسکو حکام نے وہ ٹرانسفارمر فیز 3 میں لگا دیا صارفین نے شکوہ کیا کہ شہباز تاؤن کے رہائشی باقائدگی سے بل بھی جمع کرواتے ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی نہیں کی جارہی .

اسپینی روڈ کلی مبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے شہر ی بپر گئے،روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا،بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا کیسکو حکام اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ سے اذیت میں مبتلا ہوگئے اسپنی روڈ پر بجلی لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری ہے . باری برکم بل ادا کرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کیا جاتاہے شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے کاروبار بھی تباہ ہوکر رہ گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں