گیس کی قیمت میں اضافہ غریب کے منہ سے نوالا چھین لے گا، تاجر رہنما


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی، پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔
اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری،جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز – آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری و ایگزیکٹو ممبر اختر عباسی اور اسٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کاروبار سکڑ گئے ہیں اور ظالمانہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجر اور دکاندار ڈیفالٹ کر رہے ہیں ان حالات میں گیس کی قیمت میں مجوزہ ساٹھ فی صد اضافہ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالا چھیننے کے مترادف ہوگا، جبکہ روٹی کی قیمت میں پچاس فی صد تک اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھنے کی ذمہ دار حکومت ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافہ حکومت نےکیا ،ڈالر مہنگا حکومت نے کیا،بجلی کے بلوں میں آٹھ قسم کے ٹیکس بھی حکومت نے لگائے ہیں ، جس سے کاروبار کم از کم تیس فی صد تک سکڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو کاروبار بند ہو جائیں گے تاجروں کو منافع خور اور ذخیرہ اندوز کہنا سخت زیادتی ہے ، ٹی وی شوز میں تاجروں کو برا بھلا کہنا بند کیا جائے، حکومت بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر کمی کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے ریلیف مہیا کرنے کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس کی قیمت میں اضافے کے فیصلہ واپس لیا جائے۔

Recent Posts

وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا…

12 mins ago

ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی…

13 mins ago

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

15 mins ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43…

17 mins ago

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر، فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ…

21 mins ago

ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی…

34 mins ago