اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے، مراد علی شاہ


حیدرآباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سے اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے .
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کوشش کرتی ہے شہریوں کو سہولت دے .

انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی کی مقدار 35 سے بڑھا کر 70 ایم جی ڈی تک پہنچائی ہے . ہم نے تھرپارکر اور تھر تک پانی پہنچایا .
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدرآباد میں جعلی طریقے سے قابض لوگوں نے اسے کھنڈرات بنادیا . انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں