وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن چیف منسٹر سیکرٹریٹ ناصر خلجی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ناصر خلجی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی وزیراعلیٰ نے ناصر خلجی اور دیگر سوگواران سے ملاقات میں مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بھی ناصر خلجی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ذاتی طور پر سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحومہ کے لیے دعا گو ہیں۔

WhatsApp
Get Alert