کراچی میں کھدائی کے دوران دو قدیم مورتیاں دریافت

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران دو قدیم مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر مجسموں دریافت ہونے سے متعلق پوسٹ کی اور بتایا کہ مجسموں کی تاریحی حقیقت اور اہمیت کا تعین ماہرین سے کرایا جائے گا ان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کے ایم سی کے تحت اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ بحالی کا کام جاری تھا اس دوران کھدائی کے دوران دو قدیم طرز کے مجسمے ملے جو بالکل درست حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ان مجسموں کی آثار قدیمہ کے ماہرین سے جانچ کرائی جائے گی تاکہ اس کی تاریخی حیثیت کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلچر حکام سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ وہ تعین کریں گے یہ کتنی سال پرانی ہے اس کی کیا حیثیت ہے اور کیا ماضی میں ملنے والے مجسموں سے کوئی مشابہت رکھتے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جس مقام سے یہ مجسمے ملے ہے وہاں کھدائی احتیاط سے کی جارہی ہے تاکہ اگر کوئی مجسمے وہاں موجود ہو تو ان کو محفوظ بنایا جائے، ان مجسموں کی سائنسی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جائیگی تاکہ تمام صورتحال واضع ہوجائے مختلف محکمے اس پر کام کریں گے۔

ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ جب مکمل تفصیلات حاصل ہوجائیں گی تو میڈیا سےشئیر کریں گے تاہم دریافت ہونے والے مجسمے بلکل درست حالت میں اور برصغیر میں ملنے والے قدیمی مورتیوں سے ملتے جلتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert