اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا، امریکا میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے . نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرموں سے 9 اکتوبر تک پیشکش طلب کرلیں .
نگراں حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی نجکاری کمیشن نے پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع کیا .
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے پیشکش طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فنانشل ایڈوائزری کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرمز 9 اکتوبر تک ایک ہزار ڈالر فیس کے ہمراہ درخواستیں جمع کرائیں .
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے . روز ویلٹ کے لیے فنانشل ایڈوائزر کے طور درخواستیں دینے کے لیے تکنیکی دستاویز نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں .