قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد کی طرف سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعامی رقم دے دی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں احمد شہزاد اور ارشد ندیم کو ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں قومی کرکٹر ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک تھماتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ارشد ندیم نے حال ہی میں ہنگری میں ہونے والے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ یہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کیلئے پہلا چاندی کا تمغہ تھا۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق کرکٹر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کی طرف سے بھی اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے بطور انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔