پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اڈیالہ جیل سے رہا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ایف آئی اے سائبر کرائمز کیس میں ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق علی وزیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔