دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی مقبولیت پر کرینہ کپور نے کیا کہا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبولیت کے حوالے سے اداکارہ کرینہ کپور کا مؤقف سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ بیرونِ ملک بہت ساری جگہیں ہیں جہاں بھارت کا ذکر کرنے پر پہلا نام شاہ رخ خان کا سامنے آتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اب تک شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جوان نہیں دیکھی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی فلم دیکھنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے سچ میں یقین ہے کہ جب آپ شاہ رخ خان کو (SRK) بھارتی فلم انڈسٹری کا شہنشاہ کہتے ہیں تو وہ، واقعی ہیں، انہوں نے سنیما کو ذہانت سے آگے بڑھایا ہے اور وہ عقلمند اور روشن دماغ ہیں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ جب بھی میں ملک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہاں بہت سی جگہیں ہیں جہاں آپ بھارت کا ذکر کرتے ہیں تو سب سے پہلا نام جو آتا ہے وہ شاہ رخ خان کا ہوتا ہے، ان میں واقعی وہ صلاحیت ہے جسے دنیا بشمول سیف اور میں پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں مانتی ہوں کہ جوان بہترین فلم ہے کیونکہ آخر میں دیکھنے والے ہمشیہ اچھی ہی فلم کی تعریف کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ دنیا بھر میں سُپر ہٹ ثابت ہورہی ہے۔

Recent Posts

مرمتی کام کے سلسلے میں آج بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے…

3 mins ago

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

13 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

20 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

25 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

31 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

38 mins ago