شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے، میئر کراچی کی متعلقہ محکموں کو ہدایت


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں کہیں کچرا نظر نہ آئے،سڑکوں کی صفائی خود مانیٹر کروں گا .
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور محکمۂ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا .

میئر کراچی کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق بریفنگ دی گئی .


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی زیرِ انتظام سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، انڈر پاسز کی تزئین اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لائی جائے .
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ چیف انجینئر خود سڑکوں پر گڑھوں کو فوری بھرنے کا انتظام کریں، 15 دن کا وقت دے رہا ہوں 16 ویں دن خود شہر کا دورہ کروں گا .
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی مکمل نگرانی شروع کر دی ہے، کے ایم سی میں صرف وہ رہے گا جو کام کرے گا .
مرتضیٰ وہاب کی ریبیز ڈے واک میں شرکت
دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی ریبیز ڈے کے موقع پر آگہی واک میں بھی شرکت کی .


اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت اقدامات کر رہے ہیں، ریبیز سے متاثرہ کتوں کے لعاب میں وائرس ہوتا ہے جو کاٹنے سے متاثرہ فرد میں منتقل ہو جاتا ہے .
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ سگ گزیدگی پر کنٹرول کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا . انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کتوں کی نس بندی کرنا ہی معاملے کا واحد حل ہے .

. .

متعلقہ خبریں