ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے: حریم شاہ کا بابراعظم سے مطالبہ


کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 لازمی جیتنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ چہرے پر مُسکراہٹ لیے اپنے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہیں۔ بابر اعظم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیشہ شُکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے’۔


کپتان کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے ردعمل دیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تو بابر اعظم سے مطالبہ ہی کردیا۔
حریم شاہ نے کہا کہ ‘کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی’۔صارفین نے حریم شاہ کے مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا نہ ہو آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل نہ سکے’۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔