کراچی: رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 7 سے زائد واقعات پیش آئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 7 سے زائد واقعات پیش آئے، بیشتر ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔
خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات گلستان جوہر، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے۔ نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا بلاک 17، راشد منہاس روڈ پر بھی واقعات پیش آئے۔
ان واقعات میں پولیس تاحال بیشتر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملوث ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی میں واضح ہونے کے باوجود گرفتاری میں پولیس ناکام ہے۔