مردان میں رشتہ داروں نے خاتون کو 40 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا، ویڈیو وائرل

مردان(قدرت روزنامہ)مردان میں بھاری رقم کے عوض ایک خاتون کو بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے .
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،ویڈیو میں انہوں نے رشتہ داروں پر انہیں دھوکے سے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے .

ویڈیو میں اپنی فروخت سے متعلق دہائی دیتے ہوئے مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے دھوکے سے 40 لاکھ روپے کے عوض بیچ دیا گیا ہے .
خاتون کا کہنا تھا کہ اسے فروخت کرنے کے معاملے میں ان کے 3 رشتہ دارملوث ہیں جو انہیں بار بار بیچ رہے ہیں . پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ اس کی بیٹی کوبیچا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں