رحیم یار خان، نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق
رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق ہوگئے۔ورثا نے الزام لگایا کہ نجی اسپتال میں حالت بگڑنے پر عملے نے زچہ و بچہ کو زبردستی شیخ زید اسپتال منتقل کے لیے کہا۔
شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرچکے تھے۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے مطابق زچہ و بچہ کے جاں بحق ہونے کے بعد درخواست موصول ہوگئی ہے، نجی اسپتال انتظامیہ کی خلاف کارروائی کریں گے۔