یاسر حسین کا ترکیہ کے اداکار سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں پر طنز


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار یاسرحسین نے ترکیہ کے مقبول ترین ڈرامے کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے متنازع بیانات پر اکثر تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسرحسین نے سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستانی اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میں نے اتنا میک اپ کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا ترکیہ کے مشہور اداکار بوراک اوزچیوت سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔
یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ سب پاکستانی اداکار سفیدی میں اس بھائی( بوراک اوزچیوت ) سے بھی سفیدی میں دو ٹون اوپر تھے۔
ترکیہ کی عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز ’کورولش عثمان‘ میں ’عثمان‘ کا کردار نبھانے والے بوراک اوچیوت نے پاکستان کا دورہ کیا اس دوران پاکستانی شوبز کے نامور اداکاروں نے ان سے ملاقات کی۔