پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 8 ویں روز تیزی کا رجحان
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 8 ویں روز تیزی کا رجحان برقرار،ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس بڑھ کر 48293 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔