جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا: چیئرمین نادرا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا . سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ 84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں .


انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے . لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کا کہنا ہے کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے .
پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے: ڈی جی پاسپورٹ
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے . انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا .
مصطفیٰ قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پہلا پاسپورٹ آبائی ضلع سے حاصل کریں، پہلا پاسپورٹ کسی دوسرے ضلع سے جاری ہونے پر ریکارڈ شو نہیں ہوتا .

. .

متعلقہ خبریں