پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ
مردان (قدرت روزنامہ)مردان پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم اس دوران وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ بغیر وارنٹ کسی کے گھر پر چھاپے مارنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم انہوں نے مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہے۔