جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یہ 5 جوس مفید ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسم میں خون کی روانی انسان کے زندہ ہونے کی علامت ہے اور ہر شخص اپنی استعداد کے مطابق جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صحت مند خوراک استعمال کرتا ہے .
انسانی جسم میں خون کے ذریعے پوری باڈی میں آکسیجن اور ضروری غذائی اجزا پہنچتے ہیں اور وہاں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر قسم کے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے .

اس لیے خون کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے، لیکن اکثر جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے ایک بالغ انسان کے جسم میں 5 سے 6 لیٹر خون ہونا چاہیے .
صحتمند تازہ سبزیوں اور پھلوں کے جوس آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں .
جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روزانہ کی روٹین میں اگر چار جوسز شامل کرلیے جائیں تو چند ہی دنوں میں معجزاتی طور پر خون کی کمی ، جسم کی کمزوری اور تھکاوٹ سے نجات مل جائے گی .


انار کا جوس
ڈکٹرز اور ماہرین کے مطابق انار میں آئرن اور وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور یہ چیزیں فوری طور پر خون میں ہیموگلوبن بنانے میں مدد دیتی ہیں اوراس سے جسم کی کمزوری اور تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے . جس طرح انار خون کی طرح سرخ نظر آتا ہے بالکل اسی طرح انار کا جوس پینے سے ہمارے جسم میں خون کی کمی بھی تیزی سے پوری ہوتی ہے .


چقندر کا جوس
چقندر خون میں موجود سرخ خلیات کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے . آپ چقندر میں کھیرا اور ادرک کا ایک ٹکڑا بھی شامل کر سکتے ہیں اور ان تینوں کا ایک ساتھ رس نکال سکتے ہیں . چقندر دیکھنے میں سرخ ہوتا ہے لیکن اس میں آئرن کے ساتھ ساتھ فولیٹ، میگنیشیم، پوٹا شیم، بیٹین اور وٹامن سی بھی ہوتا ہے .


آلو بخارہ کا جوس
آلو بخارہ کا جوس قدرتی طور پر خون بڑھانے کی طاقت رکھتا ہے اوراس کے رس میں بہت زیادہ آئرن ہوتا ہے . اس میں نان ہیم آئرن ہوتا ہے جو بہت کم دستیاب ہوتا ہے . اس کا جوس پینے سے جسم میں خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور ہیموگلوبن کی کمی نہیں ہوتی .


سبز سبزیوں کا جوس
ہری سبزیوں کے استعمال جن میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتی ہیں . سبز جوس میں پالک، چقندر، لیموں، گریپ فروٹ، اورنج وغیرہ بھی شامل کر سکتے ہیں . آئرن کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ، وٹامن سی، فولیٹ، کاپر اور وٹامن اے بھی سبز جوس میں پایا جاتا ہے جو خون کی کمی کو بہت جلد پورا کرتا ہے .

پالک، کاجو اور رسبری کی اسموتھی
پالک، کاجو اور رسبری کی اسموتھی جسم میں خون کی کمی کو فوری طور پر پورا کرتی ہے . اسکا ذائقہ بھی بہت لذیذ ہوتا ہے . اسے بنانے کے لیے 1 کپ تازہ پالک، 2 کپ رسبری یا اسٹرابیری، 2 چائے کے چمچ بادام کے ساتھ ناریل یا بادام کا دودھ ملا کر استعمال کریں .

. .

متعلقہ خبریں