اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں .
جیو نیوز سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت نے کہا آرمی ایکٹ کی شق 2 ڈی 1 اور 2 ڈی 2 کالعدم ہیں، یہ شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں .
انہوں نے کہا کہ اس شق کے تحت جو مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلا وہ کالعدم تصور ہوگا .
سینئر قانون دان نے مزید کہا کہ جن سویلین کوملٹری کورٹس نے سزا دی ان کے مقدمات دوبارہ کھلنے چاہئیں .
ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کی سزا کو ختم ہونا چاہیے، اگر الزام ہے تو عام عدالت میں چلنا چاہیے .