کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بحالی کے سبب پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوں ٹیوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
ٹیوٹا کے ویرینٹ کرولا کے ماڈل1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے ، اس ماڈل کی پرانی قیمت 61 لاکھ69 ہزار تھی جو کمی کے بعد 59لاکھ69 ہزار ہوگئی۔
کرولا کے ماڈل1.6 سی ٹی وی کی پرانی قیمت 67 لاکھ69 ہزار روپے تھی اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی 2 لاکھ10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ، اور اس ماڈل کی نئی قیمت 65 لاکھ59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح کرولا1.6 سی وی ٹی ایس آر کی پرانی قیمت 74 لاکھ29 ہزار روپے تھی، اور اس کی قیمت میں 2 لاکھ40 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ، اور اسماڈل کی نئی قیمت 71 لاکھ89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کرولا 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار کی کمی کی گئی ہے اور اس ماڈل کی پرانی قیمت 71 لاکھ 19 ہزار روپے تھی ، جو کمی کے بعد 68 لاکھ89 ہزار روپے ہوگئی۔
کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، اس ماڈل کی قیمت77 لاکھ59 ہزار سے کم ہوکر 75 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔

ٹیوٹاکرولا کے ماڈل کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کےکی پرانی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے تھی ، اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 75 لاکھ49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں تما م ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ ٹیوٹا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔