جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس: عمرسرفرازچیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت پیش کیا، جبکہ اعجاز چوہدری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔
عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں11نومبر تک توسیع کردی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔