جے یو آئی کا ملاقات کی تصاویر جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے، اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کا مولانا فضل الرحمان سے ہماری ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرنا نامناسب ہے .
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے گھر ان کی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کے لیے گئے تھے .


انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر تعزیت کے لیے جانا پختون کلچر کی روایت ہے اور اسی وجہ سے ہم مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے تھے .
اسد قیصر نے کہا کہ جے یو آئی کا ہماری ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرنا انتہائی نامناسب بات ہے . مولانا فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اور ان کا انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے . پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہم اپنی پارٹی کے ایجنڈے، منشور اور نشان پر ہی انتخابات لڑیں گے .
واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی . جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کی جانب سے سخت تبصرے کیے گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں