اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون کے حوالے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل اب کنونشن سنٹر میں پارک ہونگے، کنونشن سنٹر سے ہائی سکیورٹی زون میں داخلے کے لئے شٹل سروس چلائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ ہائی سکیورٹی زون میں ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے، بری امام آنے اور جانے کے لئے متبادل راستہ استعمال کیا جاسکے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پابندی پر عملدر آمد کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔