وقار یونس کی بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت کر دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں سابق کپتان وقار یونس نے بابر اعظم کے ذاتی میسجز نجی ٹی وی پر چلانے کی مذمت کی۔
اپنے پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوسناک حرکت ہے، آپ لوگ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا یہ سب کر کے آپ خوش ہوگئے ہیں ؟۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں ، برائے مہربانی انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔