امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری نے کراچی میں آن لائن مقدمہ درج کرا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری نے کراچی میں آن لائن مقدمہ درج کرا دیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گلشن جمال میں گھر کے باہر سے گاڑی 20 اکتوبر کو غائب ہوئی، رضوان نامی شہری نے گاڑی چوری کرائی اور 65 ہزار میں فروخت کی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے7 ہزار روپے کے جعلی دستاویزات بھی تیار کرائے۔
پولیس کے مطابق 31 اکتوبر کو آن لائن ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی، مقدمہ 3 نومبر کو مکمل تحقیقات کے بعد شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کی واردات 20 اکتوبر کو پیش آئی تھی، ملزم کی تلاش جاری ہے۔