ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور وں کے نام الگ لیکن دشمن ایک ہی ہے، سرفراز بگٹی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور وںکے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔ تخریب کاری کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔ تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔