میانوالی ائیربیس حملے میں کس قسم کا اسلحہ استعمال ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی ائیربیس حملے میں کس قسم کا اسلحہ استعمال ہوا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں . "جیو نیوز " کے مطابق حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں . حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملاجو امریکی ساختہ ہے، دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں .
واضح رہےکہ 4 نومبر کو دہشتگردوں نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ائیر بیس پر حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں