ورلڈکپ، بھارت کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں مودی کا فائنل دیکھنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا 13 واں ایڈیشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔
بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب میگا ایونٹ کی میزبانی صرف بھارت کے حق میں آئی ہے۔ بھارت اس سے پہلے 2011 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کرچکا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے ‘دی اکانومسٹ’ کے مطابق بھارتی ٹیم اگر ورلڈکپ فائنل تک رسائی حاصل کرلیتی ہے تو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ہر حال میں فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا نام اور بھارتی وزیر داخلہ اَمت شاہ اور انکے بیٹے جے شاہ کی بھی فائنل میں شرکت یقینی ہے۔
خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا فائنل احمد آباد میں موجود دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھارت کو 22 ہزار کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ 2019 کی 552 ملین ویورشپ کو دیکھتے ہوئے اس بار ٹی وی اور دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اس سے بھی زیادہ ویورشپ ہوسکتی ہے جس سے 10 سے 12 ہزار کروڑ ریونیو جمع ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے ٹیکس کے لیے…

4 mins ago

عارف علوی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی،…

17 mins ago

لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی…

31 mins ago

حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول…

31 mins ago

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراکو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ…

34 mins ago

10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان…

39 mins ago