اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک تندور بند کرنے کا اعلان کر دیا .
تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے 300کے قریب تندور بند ہو چکے ہیں، تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اعتماد میں لیے بغیر خود ساختہ ریٹ مقرر کیے گئے .
سنگل روٹی 30 اورڈبل روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ، تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 روپے روٹی کا وزن 200 گرام مقرر ہے .
تندور ایسوسی ایشن کے مطابق تندور سے منسلک مزدوروں نے بھی اپنی تنخواہیں بڑھا دی ہیں، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تندور والوں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے .