چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے تاجر نصیب اللہ اچکزئی اغوا کرلیے گئے، ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے، جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز پشتون تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو نا معلوم افراد نے بلالی روڈ سے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ پاک افغان سرحدی شہر چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ علاوہ ازیں نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے تاجرنصیب اللہ اچکزئی کے اغواءکے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت بلوچستان واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، ابھی تک اغواءکاروں کے حوالے سے کوئی اطلاعات ہمارے پاس نہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بہت جلد واقعے کی تہہ تک پہنچ کر ملوث کرداروں کو گرفتار کریں گے۔