20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 میں کمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.86 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے، آلو 4 ، لہسن 11 روپے سے زائد فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 ، انڈے فی درجن 3 ، دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔