راولپنڈی اسلام آباد میں دو دن بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اوربالائی میں سرد رہے گا .
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھنداور اسموگ کی پیشگوئی کی گئی ہے .


اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا .
سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ کا راج رہے گا .
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداور اسموگ جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ رہنے کا امکان ہے .
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں