سعودی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے


جدہ(قدرت روزنامہ)سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے انتقال پران کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے ۔ انکا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا۔
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنر رہے ۔ بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔
وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔

Recent Posts

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف…

2 mins ago

ایرانی تیل کی بندش کیخلاف احتجاج جاری، بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، نیشنل پارٹی

وندر(قدرت روزنامہ) ایرانی تیل کی بندش کے خلاف چھٹے روز جاری احتجاجی کیمپ میں نیشنل…

5 mins ago

چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے

چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے چمن میں…

11 mins ago

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم…

43 mins ago

تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے…

48 mins ago

صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ ) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے…

55 mins ago