ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن سے متاثر ہیں، چیئرمین نیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب نذیر احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو رقوم اور پراپرٹیز کی واپسی ہی نیب کا فلسفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس کررہے ہیں، ابھی بھی منزل دور ہے،بہت سے متاثرین انتظار میں ہیں۔
ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤ سنگ اسکیم کرپشن سے متاثر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ لوگ ہاؤ سنگ اسکیم کرپشن میں نہ پھنسیں۔
لوگ اپنی رقوم مشاورت کے بعد مناسب جگہ پرانویسٹ کریں،سرمایہ کاروں کی رقوم اور حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں گے، این او سی کیساتھ تمام پلاٹس کا ایک تاریخ پر الاٹمنٹ نمبر ہوگا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے حوالے سے چند تحفظات ابھی بھی ہیں،نیب حصول انصاف میں تاخیر کاشکار ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال سے نیب قوانین میں متواتر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں۔
کوئی ادارہ تنہاکرپشن ختم نہیں کرسکتا،چیئرمین نیب نذیر احمد نے مزید کہا کہ لوگوں کی شکایت ہے کہ نیب کا رو یہ درست نہیں،نیب کو پروفیشنل ادارہ بنانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ خوف و ہراس کاتاثر ختم کرنا ہوگا،لوگوں کو لوٹنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کریں گے۔