ہتک عزت کا دعوی، عدالت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکلا نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست واپس لے لیں جب کہ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں۔

عدالت نے کہا ہےکہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی جب کہ کارروائی کے لیے شہباز شریف اور عمران خان 6 اکتوبر کو وکلا کے ہمراہ پیش ہوں۔

عدالتی حکم کے مطابق کیس کی مزید کارروائی 6 اکتوبر کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔

Recent Posts

زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ…

1 min ago

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی…

10 mins ago

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

امرتسر(قدرت روزنامہ) انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے…

19 mins ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

37 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

45 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

1 hour ago