پاکستان کی نوجوان خوبصورت لڑکی بھارتی نوجوان سے شادی کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئی ، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سے نوجوان اور خوبصورت لڑکی بھارت میں اپنی محبت پانے میں آخر کار 5 سال بعد کامیاب ہو گئیں ہیں اور اپنے منگیتر سے شادی کرنے کیلئے ہمسائے ملک پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم کی کولکتہ کے رہائشی سمیر خان سے پانچ سال قبل منگنی ہوئی تھی ۔جویریہ منگل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہوئیں، جہاں ان کا استقبال ان کے منگیتر سمیر اور ہونے والے سسر احمد کمال خان یوسفزئی نے ’ڈھول‘ کی تھاپ پر کیا۔

اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں،سپریم کورٹ کے بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر ریمارکس

جویریہ نے کہا کہ مجھے 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔ یہاں آتے ہی مجھے بہت پیار مل رہا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں شادی کی رسم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش کن اختتام اور خوشگوار آغاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں سب خوش تھے۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ مجھے پانچ سال بعد ویزا ملا ہے۔

ایک صحافی اور سماجی کارکن مقبول احمد وصی قادیان نے جویریہ کو ہندوستان آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے میں مدد کی۔وہ اس سے قبل بھی بہت سی پاکستانی دلہنوں کو ویزے کے حصول میں مدد کرچکے ہیں۔

جویریہ کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سمیر نے کہا،یہ سب مئی 2018 میں شروع ہوا تھا۔ میں جرمنی سے گھر آیا تھا جہاں میں پڑھ رہا تھا۔ میں نے اپنی والدہ کے فون پر اس کی تصویر دیکھی اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ میں نے اپنی ماں کو بتایا کہ میں جویریہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی میں موجود افریقہ، اسپین، امریکہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں کا شادی میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔