سی ٹی ڈی کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تربت معطل


تربت(قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر، ایس ایچ او تربت معطل۔ اطلاعات کے مطابق تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں بالاچ ولد مولابخش کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف سیشن کورٹ کے مقدمے کے اندراج کی حکم عدولی پر عدالت نے ایس ایچ او سٹی تربت تھانہ کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کا حکم دیدیا ہے۔