خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی .
عالمی میڈیا کے مطابق آج کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا .


خیال رہے کہ مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے . عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی لیٹر تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں